اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا عوام کا رش دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ 15 یوم کیلئے مزید آگے توسیع کردی۔عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اور جرمانہ %200 تک کیا جائے گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بحالی پر 200 جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔باقی سمارٹ کارڈ صارفین کیلئے ٹوکن ٹیکس کی سہولت 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے زریعے ادا کرسکتے ہیں۔ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان جنھوں نے کئی کئی سالوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں وہ فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں ۔

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 31 جنوری تک کی مہلت مزید دی گئی ہے ۔مزید شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاونٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایم ٹیگ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

متعلقہ مضامین

  • موبائل فونز پر ٹیکسز
  • ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں بڑا اضافہ
  • اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • اسلام آباد میں فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط ہوں گی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  • 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع