City 42:
2025-11-09@19:53:38 GMT

2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

سعید احمد : سال 2024 میں ریلوے ہسٹری میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات ریکارڈ ہوئے ۔ 
ریلوے میں بہتری کے دعوے دار ریلوے حکام ٹرین حادثات کی روک تھام نہ کرسکے،ریلوے ہیڈکوارٹر نے سال 2024 میں ہونے والے ٹرین حادثات کی رپورٹ مرتب کرلی ، گزشتہ برس 2024 میں ریکارڈ 118 ٹرین حادثات پیش آئے،ریلوے اعدادوشمار کے مطابق سال2023 میں 84ٹرین حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے حادثات کی رپورٹ مرتب کرکے  سی ای او ریلوے کو ارسال کردی گئی ۔  
رپورٹ  کے مطابق حادثات میں سب سے زیادہ مال گاڑیوں کی ڈی ریلمنٹ کے 56 واقعات ریکارڈ ہوئے،مسافر ٹرینوں کی ڈی ریلمنٹ کے 39واقعات ریکارڈ ہوئے، ان مینڈ لیول کراسنگ پر تصادم کے 8واقعات پیش آئے،مال گاڑی کے تصادم کا 1واقعہ جبکہ لگیج وین میں آگ لگنے کا ایک واقعہ پیش آیا،انفراسٹرکچر اور رولنگ اسٹاک میں خرابی کے باعث ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹرین حادثات

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ

فائل فوٹو

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج منسوخ کردیا گیا۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی، جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ٹریفک حادثات
  • جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ
  • کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس 13 نومبر تک معطل
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا ویورشپ ریکارڈ برابر کردیا
  • کوئٹہ پشاور جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • پنجاب میں آگ سے جنگلات راکھ، تین سال میں 6 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر
  • ترکیہ میں ریلوے انقلاب: 2026 میں پہلی مقامی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان
  • محراب پور، حادثات وواقعات میں 2افراد جاں بحق، شہری موٹر سائیکلوں سے محروم
  • ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 7افراد جاں بحق ،3زخمی