سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کا اضافہ، قومی درآمدات میں نمایاں تیزی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونا 2,900 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 2,487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تبدیلی اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی:
پہلے دن فی تولہ قیمت 1,500 روپے کم ہوئی۔ دوسرے دن مزید 1,400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ سونے کی درآمدات میں نمایاں اضافہپاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق نومبر 2024 میں سونے کی درآمدات میں 52.
25 فیصد اضافہ ہوا:
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ سونے کی درآمدات میں اضافہ معیشت میں بدلتے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سونے کی درا مدات درا مدات میں سونے کی قیمت
پڑھیں:
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اکراچی (کامرس رپورٹر) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات سے ملک کو 3.20 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.9 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات کا حجم 2.91 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات کا حجم 1.524 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات سے ملک کو 1.64 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔جولائی کے مقابلے میں اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات میں ماہانہ بنیادوں پر 9 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.680 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں کم ہو کر 1.52 ارب ڈالر ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں نیٹ ویئرز کی برا?مدات کا حجم 959 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 821 ملین ڈالر کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ریڈی میڈ ملبوسات کی برا?مدات سے 728 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسے مدت کے 658 ملین ڈالر کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات کا حجم 728 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے 658 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔