گورنرسندھ کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ
پڑھیں:
کراچی، آئی ایس او کے تحت مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کا انعقاد
دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔ دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی یوم عرفہ کے موقع پر دعائیہ اجتماعات و مجالس شہادت سفیر حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کا انعقاد کیا گیا۔ اسی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن انچولی یونٹ اور دستہ امامیہ کے زیر اہتمام کراچی کی مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم ابن عقیلؑ کے روح پرور اجتماع کا انعقاد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس عزا بمناسبت شہادت حضرت مسلمؑ ابن عقیلؑ میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر شرکائے دعا نے اپنے رب کے حضور گریہ کناں ہو کر گناہوں کی مغفرت طلب کی۔
دعائے عرفہ کے دوران شرکائے دعا نے تحریک آزادی فلسطین کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عون جعفری نے نوحہ و استغاثہ باحضور امام زمانہ (عج) پیش کیا۔ بعد از دعائے عرفہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عروج زیدی نے مصائب حضرت مسلم بن عقیل (ع) بیان کئے۔ بعد ازاں نوحہ خوانی و سینہ زنی بھی کی گئی۔ مرکزی دعائے عرفہ و مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیلؑ کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔