Express News:
2025-04-25@08:35:29 GMT

نوواک جوکووچ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

میلبرن: معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچتے ہی راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ سنگلز میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کھلاڑی نے میلبرن میں 430 ویں گرینڈ سلیم سنگلز میچ میں جمائم فاریا کو 6-1 6-7 (4-7) 6-3 6-2 سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔ 

اس کے بعد جوکووچ مردوں اور خواتین میں کھیلے جانے والے سب سے زیادہ گرینڈ سلیم سنگلز میچز میں فتح حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جوکووچ کے سابق حریف فیڈرر کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں ومبلڈن میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔

جوکووچ نے سنگ میل عبور کرنے پر کہا کہ ’مجھے یہ کھیل اور مقابلہ کرنا پسند ہے، میں ہر ایک بار اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 20 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کہ میں اعلیٰ سطح پر گرینڈ سلیمز میں مقابلہ کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں جیت ہو یا ہار، ہمیشہ کیلیے اپنا دل کورٹ میں چھوڑ کر جاؤں گا، نیا ریکارڈ بنانے پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،

7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7  سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔

بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا
  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
  • ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • سندھ اور جنوبی پنجاب میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف