گلشن معمار ‘پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین کیخلاف مکینوں کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور
مطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز، ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل، منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ابوضیا پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب سن لیں کہ گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہمارا اگلا احتجاج سپر ہائی وے پر ہوگا، رات کی تاریکی میں8 انچ کی پانی کی لائین چوری کی گئی ہے لیکن کسی کے کانوں میں جون تک نہیں رینگ رہی، اگر فوری طور پر غیر قانونی کنکشن کو ختم نہیں کیا تو ہم سپر ہائی وے بھی بلاک کرسکتے ہیں، اس لیے متعلقہ ادارے حرکت میں آئیں، غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا جائے۔ ابو ضیا پرویز نے مزید کہا کہ گلشن معمار کے عوام سراپا احتجاج ہیں، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین نے رات کی تاریکی میں بلڈر کو غیر قانونی کنکشن دیا ہے، گلشن معمار کے عوام کے حصے کا پانی چوری کرکے کیوں دیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین گلشن معمار میں کوئی ترقیاتی کام تو نہیں کروارہے لیکن گلشن معمار کے عوام کا پانی چوری کرکے فروخت کر رہے ہیں، پانی کا مسئلہ KDA کا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین اپنے دائرہ کار سے ہٹ کر غیر قانونی کنکشن دے رہے ہیں، ہم نے غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے تمام سرکاری دفاتر میں تحریری شکایات اور درخواست دائر کی اور قابض میئر کو بھی درخواست بھیجی لیکن تاحال کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مظاہرین نے بینرز و پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر تحریر تھا کہ پیپلز پارٹی سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالا رحیم کی طرف سے سماما چوک تا بنگالی موڑ پر پانی کی 8 انچ کی چوری کی لائن نا منظور، گلشن معمار و اطراف کی سوسائٹیز کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ بلڈر کو8 انچ کی چوری کی لائین ڈال کر دے رہے ہیں، لالا رحیم کی طرف سے گلشن معمار کے پانی پر ڈاکا نامنظور، MDA اور KDA گلشن معمار میں آؤٹر ڈیولپمنٹ کا کام مکمل کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا پانی چوری کر کی چوری کی کی لائین بلڈر کو پانی کی کے خلاف رہے ہیں
پڑھیں:
سکردو، ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ
مقررین نے کہا کہ عالمی دہشتگرد ریاست اسرائیل نے ایران کیخلاف بدترین جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، اس جارحیت کے پیچھے امریکہ ہے جبکہ بعض عرب ممالک بھی در پردہ صیہونی ریاست کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کی کال ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے دی تھی۔ بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد سے عوام کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی جس کی قیادت سید علی رضوی نے کی جبکہ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کاظم میثم بھی ہمراہ تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی، کاظم میثم، شیخ زاہد حسین زاہدی و دیگر نے کہا کہ عالمی دہشتگرد ریاست اسرائیل نے ایران کیخلاف بدترین جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، اس جارحیت کے پیچھے امریکہ ہے جبکہ بعض عرب ممالک بھی در پردہ صیہونی ریاست کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا کے نقشے سے صیہونی ریاست کا وجود مٹ نہیں جاتا تب تک امن ممکن نہیں ہے۔