آئی سی سی رینکنگ، ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔آئی سی سی کی ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔دوسری جانب ٹی 20 میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر کی پانچ درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔