پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس ملک کی لائف لائن عمران خان ہیں ان کو مزید انتقام کا نشانہ بنانا پاکستان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صاحب اقتدار ہوش کے ناخن لیں گے اور اپنے چند دن کے اقتدار کی خاطر 25 کروڑ پاکستانیوں کی واحد امید اور پاکستان کے مستقبل کو خطرے میںنہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے وفادار ہر شخص پر سخت ترین مظالم جاری ہیں، منگل کے روز ہماری لاہور میںپیشی تھی بدھ کے روز ہماری اڈیالہ میں پیشی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا لیڈر ڈٹ کر کھڑا ہے ہمارے حوصلے بھی ہرگز نہیں ڈگمگائے بلکہ ہم ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔