علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
اس دوران نہیں میڈیا نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھار کردی۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کھلے مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ سکیورٹی امور پر ملاقات ہوئی تھی اس میں کیا طے پایا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سیکیورٹی سے متعلق تو میری ملاقات ہوئی تھی۔
علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سسکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی، آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور ملاقات کی تصدیق بیرسٹر گوہر کے درمیان ا رمی چیف
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔