حکومت کا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سول ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ20جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔سی اے اے نے نوٹیفیکشن جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا ،نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹیفیکشن ہے ،ابتدائی طور پر قومی ائیر لائن پی آئی اے پرو ا ز یں چلاکر نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا ۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی

ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں، تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • پی ٹی آئی کا بھارتی جارحیت کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری
  • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا
  • بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
  • ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق