اسلام آباد:توشہ خانہ 2 کیس میں آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان عدالت میں پیش ہوئےجبکہ بشریٰ بی بی غیر حاضر تھیں۔ وکلاء صفائی ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء صفائی نے استغاثہ کے پانچویں گواہ طلعت پرجرح مکمل کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں اب تک 7 گواہان کی شہادت قلمبند کی جاچکی ہے۔ ایف آئی اے کے گواہ شفقت محمود،طلعت محمود اور عمر صدیق بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلیے جلد سماعت کی متفرق درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد  سماعت کے لئیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر مقرر کلیا گیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیےمقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس امین منہاس کل سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ 2میں بریت کیس فوری سننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • اڈیالہ جیل میں کل توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلےمیں داخل، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری کا بیان قلمبند
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی