الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے گوشوارے نہ جمع کرانے والے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت سے محروم ہونے والوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں، مجموعی طور پر 119 نمائندوں کی متعلقہ اسمبلیوں یا سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی۔
سینیٹ سے 2 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی، الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے تک یہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر کوئی رکن گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرے گا تو کارروائی کی جائے گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر 2024 تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، بعد ازاں تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوشوارے جمع کرانے کی رکنیت معطل الیکشن کمیشن
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :