WE News:
2025-04-25@11:50:54 GMT

کیا کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج شہریوں کی تقدیر بد ل پائےگا؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

کیا کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج شہریوں کی تقدیر بد ل پائےگا؟

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ان دنوں کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت مختلف شاہراہوں کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ پیکج میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، زرغون روڈ، ڈبل روڈ اور ان سے ملحقہ شاہراہوں کو دورویہ کرنے، سڑک کے درمیان ڈیوائڈرز اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش بھی کی جارہی ہے۔

کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق احمد نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان آمد کے موقع پر اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس پراجیکٹ کے تحت 5 اہم شاہراہوں جن میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، لنک بادینی روڈ، جوائنٹ روڈ اور ریڈیو ٹاور سے ملحقہ سڑک کو شہر کے دونوں اطراف میں واقعہ بائی پاس سے ملانا شامل تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دور حکومت میں یہ منصوبہ وفا قی پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا، اس دوران اس وقت کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے منصوبے کو صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا تاہم تین سال کی کوششوں کے بعد سال 2020 میں اس پراجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا۔

رفیق احمد نے بتایا کہ پراجیکٹ کے لیے حکومت کی جانب سے 32 ارب روپے مختص کیے گئے تھے تاہم اب تک بجٹ کا 40 فیصد ہی استعمال کیا گیا ہے اور منصوبے کا 90 سے 95 فیصد تک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، پراجیکٹ جلد مکمل کرلیا گیا اور یہ بلوچستان کی تقدیر بدل دے گا۔

رفیق احمد نے کہاکہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر اس پراجیکٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ منصوبہ عوام کو بے پناہ فائد پہنچائےگا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے باسیوں نے پراجیکٹ سے متلعق ملے جلے رجحان کا اظہار کیا ہے۔

وی نیوز سے بات کر تے ہوئے کوئٹہ کے شہری احمد نواز نے کہاکہ ایک جانب جہاں پراجیکٹ سے کئی اہم شاہراہوں دورویہ ہورہی ہیں وہیں اس پراجیکٹ کی کوالٹی بین الاقوامی طرز کی نہیں۔ حال ہی میں بنائی گئی سڑکیں کناروں سے اکھڑنا شروع ہوگئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پراجیکٹ عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے گا۔ شہر کے عوام کے مسائل سڑکوں کو دورویہ کرنے سے حل نہیں ہوں گے شہریوں کے مسائل تعمیراتی کام نہیں بلکہ بہتر روز گار کی فراہمی اور تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے حل ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سب سے بڑھ کر جان کا تحفظ عوام کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے کئی منصوبوں کا آغاز کیا گیا لیکن وہ بھی دیر پا ثابت نہیں ہوسکے حکومت کو چاہیے کہ سڑکوں کو بہتر بنا نے کے بجائے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلوچستان بنیادی سہولیات جان کا تحفظ شاہراہوں کی تعمیر عوامی مسائل کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بنیادی سہولیات جان کا تحفظ عوامی مسائل وی نیوز اس پراجیکٹ

پڑھیں:

بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ
  • رواں سال کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 4 سو ارب کے پراجیکٹ ختم
  • کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کیا جائے، مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی