WE News:
2025-04-26@03:46:58 GMT

اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی

اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او کی تنزلی کرکے انہیں اے ایس آئی بنادیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام زونز میں کرائم میٹنگز کی ہیں، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سہالہ کی تنزلی کرکے اے ایس آئی بنا دیا، انچارج انوسٹی گیشن کورال کی کمزور کارکردگی پر پولیس لائن بلا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

کمزور کاردگی پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سواں زون سے وضاحت طلب، ایس ڈی پی او کورال سے کمزور کارکردگی پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او ہمک اور انچارج انوسٹی گیشن ہمک کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایک ایک لاکھ روپے انعام بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے ضلع بھر کے افسران خدمت خلق کے جذبے سے کرائم کنٹرول کریں، جو افسران اچھی کارکردگی دکھائیں گے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا، جن کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی ان کو سزائیں دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد پولیس ایس ایچ او اے ایس آئی تعریفی سرٹیفکیٹ تنزلی تھانہ سہالہ ناقص کارکردگی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایس ایچ او اے ایس ا ئی تنزلی ناقص کارکردگی اسلام ا باد پولیس کارکردگی پر ایس ایچ او

پڑھیں:

پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی گئی
  • ’حنا میں چاہتا ہوں آپ اچھی طرح سے میری طرف دیکھیں‘، ملک احمد خان کے مکالمے نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • وزیراعظم کی تشکیل کردہ ’کارکردگی کمیٹی‘ کیا کارنامہ انجام دے گی؟
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی داخلہ میں عمران خان سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری