ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای 1 کی مکمل بحالی ہوگئی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال ہوگئی، براؤزنگ ہموار ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔

پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر فعال ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل

پڑھیں:

جماعت اسلامی کی بنگلہ دیشی سیاست میں واپسی، انتخابی رجسٹریشن بحال کردی گئی

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ملک کی مذہبی سیاسی جماعت جماعتِ اسلامی کی انتخابی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔ 

اس فیصلے کے بعد جماعت اب دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہل ہو گئی ہے، جبکہ 2013 میں اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

جماعتِ اسلامی کے وکیل شیشیر منیر نے کہا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش میں جمہوری، جامع اور کثیر الجماعتی نظام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ تمام بنگلہ دیشی، چاہے وہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، جماعت کو ووٹ دیں گے، اور پارلیمنٹ تعمیری بحث کا مرکز بنے گی۔"

یہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب 27 مئی کو سپریم کورٹ نے جماعت کے رہنما اے ٹی ایم اظہر الاسلام کی سزا کو بھی کالعدم قرار دیا تھا۔ انہیں 2014 میں قتل، ریپ، اور نسل کشی کے الزامات پر سزائے موت سنائی گئی تھی، جو 1971 کی پاک-بنگلہ جنگ سے متعلق تھے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اُس جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیا تھا، جو آج بھی بہت سے بنگلہ دیشیوں میں غصے اور اختلاف کا باعث بنتا ہے۔

سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے دور میں جماعت پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس کے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، شیخ حسینہ خود اب جرائمِ انسانیت کے مقدمے میں مفرور ہیں۔ ان پر پولیس کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل کا الزام ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق، حسینہ کے خلاف پانچ الزامات عائد کیے جائیں گے، جن میں قتلِ عام کی سازش، اکسانا، سہولت کاری اور روکنے میں ناکامی شامل ہیں۔

یہ مقدمہ سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کیے جانے کا امکان ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کی بنگلہ دیشی سیاست میں واپسی، انتخابی رجسٹریشن بحال کردی گئی
  • بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال، الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت
  • اورنگی ٹاؤن میں منی بس کی ٹکر سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی
  • بیرون ملک پریس افسران کی نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار، اے بی این نیوز کی نشاندہی پر وزارتِ اطلاعات متحرک
  • پی آئی اے نے دبئی سے سکردو براہ راست پرواز بحال کر دی
  • بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر بحیثیت قوم فخر ہے ، اولین ترترجیح امن ہے جو معیشت کی ترقی کی راہ ہموار کرئے گا.رضوان سعید شیخ
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمی
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف عارضی طور پر بحال کر دیا
  • پوسٹل سروسز میں 9 ارب روپے کے بل، منی آرڈرز کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف
  • پوسٹل سروسز میں 9 ارب روپے کے بل، منی آرڈری کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف