امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی‘ اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی ( کا مرس ر پورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے
توسیع کر دی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 2 عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 72 کروڑ ڈالر موجود ہیں، اس طرح ملک میں کل ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ا ف پاکستان کروڑ ڈالر
پڑھیں:
اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
اسلام آباد:پاکستان کے بڑے برآمدی شعبے اگست 2025ء کے دوران منفی زون میں رہے، ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے ماہانہ اور سالانہ برآمدی نمبرز میں کمی واقع ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2025ء میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 52 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ماہانہ برآمدات میں 9فیصد اور سالانہ برآمدات میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شعبہ خوراک میں برآمدات کا تناسب ایک سال میں 35فیصد اور ایک ماہ میں 19فیصد کم ہوا ہے۔ شعبہ خوراک کی برآمدات اگست میں 53 کروڑ 60لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 34کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
پیداواری شعبے کی برآمدات اگست 2024 کی بہ نسبت اگست 2025ء میں 37کروڑ ڈالر سے گھٹ 34 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اس طرح سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی برآمدات میں سالانہ 7 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 1فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات ایک سال بعد اگست 2025ء میں 2کروڑ 60لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 2کروڑ ڈالر رہی ہے۔ اسی طرح سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 25 فیصد اور ایک ماہ میں 60فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
مجموعی طور پر پاکستان کے پانچ بڑے شعبوں کی سالانہ برآمدات 2 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 2ارب 23کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی ہیں۔