کچھ لوگ بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج پوچھنے والا کوئی نہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں۔فیصل آباد میں ہونہار طلبا میں اسکالرشپس کے چیک تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے جس میں سوفیصد میرٹ پر اسکالر شپس دی جارہی ہیں، طلبا کی جانب سے بے پناہ محبت کا اظہار میرے لیے اعزاز ہے، خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آئندہ برس اسکیم کا دائرہ کار پچاس ہزار اسکالر شپس تک بڑھایا جائے گا۔سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو کامیابی کا راستہ دکھانا ہے جیل کی سلاخوں کا نہیں، طلبا کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالیں نوجوانوں کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے میں نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے کے لیے نہیں کہا، ہم نے قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر انتقامی سیاست نہیں کی، اپنی زندگی اور مستقبل کو خطرے میں ڈالنا ماں باپ کی بھی نافرمانی ہے، کچھ لوگ کسی کے بہکاوے میں آکر جیل پہنچ گئے آج انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کہتے تھے گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے یہ کردیں گے وہ کردیں گے میں وعدوں اور نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔