چیمپئنز ٹرافی پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی، کمشنر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کمشنر کراچی سید حسن نقوی(فائل فوٹو)۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی کی زیر صدارت اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے ارشد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ میگا ایونٹ 19 فروری سے شروع ہو کر 9 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میگا ایونٹ کے موقع پر شہر کو سجایا جائے گا، کھلاڑیوں کی تصاویر اور اسکیچز نصب کیے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ کراچی انتظامیہ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کو کامیاب اور یاد گار بنانے کےلیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں متعلقہ اداروں نے سیکورٹی اقدامات کےلیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔
کراچی انتظامیہ نے میچز کے انعقاد کو شہریوں کی توقعات کے مطابق اور پارکنگ و گراؤنڈ تک پہنچنے کےلیے خصوصی سہولتیں فراہم اور انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے درمیان مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا احتجاج: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی
اڈیالہ جیل : فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پنڈی پولیس کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر اضافی پولیس تعینات کی جائے اور بیریئرز لگائے جائیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ سیاسی اور دہشت گرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث اڈیالہ جیل انتہائی حساس ہے، جیل کے باہر غیر قانونی اجتماعات روکنے کےلیے کارروائی کی جائے، داہگل چیک پوسٹ سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 تک اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے۔
انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش صرف 2174 کی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، سیکیورٹی کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی درخواست کی گئی ہے۔