امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی کاسکھر بئراج کا دورہ،
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا علاقے کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔یہ منصوبہ نہ صرف علاقائی ترقی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امارات کے قونصل جنرل
پڑھیں:
دورہ استنبول؛ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول میں عالمی دفاعی نمائش میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے ترکی اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں بھی کیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے IDEF-2025 کا دورہ کیا۔ دفاعی نمائش میں عالمی دفاعی ایجادات اور ٹیکنالوجی پیش کی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکی کے وزیر دفاع یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف زاکر اسگر اور ڈپٹی وزیر قربانوف سے ملاقات کی۔ اسکے علاوہ انہوں نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فریقین کا باہمی دفاعی اشتراک مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور تکنیکی تعاون پر بھی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا گیا، ساتھ ہی خطے اور دنیا میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی میں پاک فوج کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
سورس : آئی ایس پی آر