Jasarat News:
2025-11-19@03:03:59 GMT

ڈھاکا: شہید مطیع الرحمن نظامی پھانسی کے بعد باعزت بری

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش کے سرکردہ سیاستدان سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر رہا ہو گئے ہیں ۔لطف الزمان بابراور امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش مطیع الرحمن نظامی سمیت14 افراد کو29اکتوبر 2014، کو سزائے موت سنائی گئی تھی، مطیع الرحمن نظامی کو11 مئی2016کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ اس مقدمہ میں شامل لطف الزمان بابر سمیت 5 افراد کو چٹاگانگ ہائی کورٹ نے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر بری کر دیا ۔ گزشتہ روزلطف الزمان بابر کو 17 سال سے جاری قید سے رہائی مل گئی رہائی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ ان کے استقبال کے لیے جیل کے احاطے میں پہنچ گئے تھے ۔ قابل ذکر امریہ ہے کہ،بری ہونے والوں میں مطیع الرحمن نظامی بھی شامل، جنہیں جیل میں پھانسی دی گئی تھی،شیخ حسینہ کی معزول حکومت نے ان پر بھارتی باغیوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا، لطف الزمان بابر کے وکیل ششیر منیر نے بتایا کہ60 سالہ لطف الزمان بابر، جوسابق وزیر داخلہ ہیں، کو چٹاگانگ ہائی کورٹ نے 5 دیگر افراد کے ساتھ بری کر دیا۔ ششیرمنیر نے کہا کہ استغاثہ کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ لطف الزماں بابر کو اسلحہ سپلائی کی سازش میں غلط طور پر پھنسایا گیا تھا کیونکہ وہ حسینہ واجد کی سخت حریف بنگلا دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سینئر رکن تھے۔اسلحہ سپلائی کیس کے وقت لطف الزماں بابر کی جماعت بی این پی برسر اقتدار تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مطیع الرحمن نظامی لطف الزمان بابر

پڑھیں:

بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ڈھاکہ میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ اور اگر کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آئے تمام علماء کرام صرف ایک حاضری دینے کے لیے نہیں آئے بلکہ وہ پاکستان کے برادر اسلامی عوام کا خیر سگالی کا پیغام بھی بنگلہ دیش کے برادر مسلمانوں تک لے کر آئے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مسلمان ہو یا پاکستان کا، وہ ایک مسلمان قوت ہے، ایک امت ہے، ایک جماعت ہے۔ ان شاء اللہ، دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ ان شاء اللہ اور مضبوط ہوگا اور بہت مضبوط ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ حسینہ کی سزائے موت کا فیصلہ؛ بھارت کیا کرے گا؟
  • 100روپے رشوت لینے والاملزم39سال بعد باعزت بری
  • بنگلادیش: حسینہ واجد کودار پرلٹکانے کا حکم،بھارت سے فوری حوالگی کا مطالبہ
  • رونا لیلیٰ کی آواز میں دما دم مست قلندر کوک اسٹوڈیو بنگلا پر ریلیز
  • 13 سال بعد ڈھاکا سے کراچی کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے، مولانا فضل الرحمن
  • ڈھاکا خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
  • شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات
  • اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے: فضل الرحمان کا ڈھاکا میں خطاب
  • بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن