موریطانیہ کشتی حادثہ میں گجرات کے متاثرہ گھرانوں میں اب تک 12 افراد کی شناخت ہوئی ہے، جن میں سے 9 جاں  بحق جبکہ 3 نوجوانوں کی اپنی گھر والوں سے ٹیلے فونک رابطہ کے بعد امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔

سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے اور چاقو کے وار کیے۔

ویڈیو میں ظلم کی داستان سنانے والا گجرات کے گاؤں ڈھولہ کارہائشی ہے جس کا بھائی سفیان کشتی حادثے میں موت کی وادی میں چلا گیا، سفیان اکیلا نہیں تھا اس کاچچا زاد بھائی عاطف بھی اب دنیا میں نہیں رہا، گھر میں تو جیسے کہرام مچا ہے۔

مراکش کشتی حادثہ: ایف آئی اے اہلکاروں نے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلیئرنس کی

تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور لیبیا کے بعد ماریطانیہ انسانی اسمگلنگ کا تیسرا اور نیا روٹ ہے۔

ایسے ہی گاؤں گڑھکو کے دو کزن حسنین اور رضوان بھی ہیں، جن کے گھر والے غربت کے خاتمے کے خواب دیکھ رہے تھے کہ دونوں نوجوان ہمیشہ کیلئے ہی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

موریطانیہ کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں مرزا عمر، علی رضا ابوبکر، ریحان اور سفیر کے گھروں میں بس اب جدائی کے آنسو ہیں یہ سب بھی گجرات کے مختلف دیہات میں اب پیاروں کے بچھڑنے کے غم میں ہیں۔

متاثرہ خاندانوں میں12 کا تعلق گجرات سے ہے لیکن ان میں تین ایسے خاندان ایسے بھی ہین جنہیں اپنے نوجوانوں سے متعلق اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔

کشتی حادثہ: جاں بحق ابوبکر کو 40 لاکھ روپے پورے خاندان نے جمع کرکے دیے تھے

ابوبکر کے کزن نے بتایا کہ انہوں نے سب بہن بھائیوں سے اکٹھا کرکے ایجنٹ کو 40 لاکھ روپے دیے تھے۔ اگر ہمیں ان حالات کا علم ہوتا تو مزید رقم کا بھی بندوبست کر دیتے کم ازکم اپنے بچے کی جان تو بچ جاتی۔

ایسے ہی غلام مصطفیٰ کا گھرانہ ہے غلام مصطفیٰ پلمبر ہے، اوزار اب بھی گھر پر اس کی راہ تک رہے ہیں، گھر والے شکر ادا کرتے ہیں کہ زندگی بچ گئی۔

تابش اور عذیر بٹ کے گھر والے بھی اپنے نوجوانوں کی سلامتی پر خوش ہیں، زندہ بچ جانے والے کب گھر لوٹیں گے اور گھر والے بے صبری سے ان کا انتظار کر رہے ہیں ایسے میں وہ گھرانہ جو پیاروں کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں وہ تدفین اور میتیں پاکستان لانے اور تدفین کیلئے فکر مند ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کشتی حادثہ گجرات کے گھر والے

پڑھیں:

نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے  بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔

بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 61 افراد جاں بحق
  • لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
  • نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • لیبیا کے ساحل پر کشتی میں خوفناک آگ، 50 سوڈانی پناہ گزین جاں بحق
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق