اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کل پیر 20 جنوری کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے اپنی پہلی پرواز کا افتتاح کرکے نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ پی آئی اے حکام کے مطابق یہ پرواز کراچی سے گوادر کے لئے افتتاحی پرواز ہوگی، جس کے لئے بکنگ جاری ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز) کی لینڈنگ کو روکیں”۔

 ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ “دہشت گرد کارندوں نے 1984 کے طیارہ دھماکا طرز پر منصوبہ بندی کی ہے”۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور پرواز کو ممبئی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں طیارہ نے رن وے پر محفوظ لینڈنگ کی، جس کے بعد تمام سیکورٹی چیک کیے گئے اور کوئی مشکوک مسافر یااشیا نہیں ملی۔” پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک بیان میں انڈیگو کے ترجمان نے کہاکہ “یکم نومبر کو جدہ سے حیدرآباد آنے والی پرواز 6E 68 سے متعلق دھمکی موصول ہونے کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔”

 انڈیگو کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد پروٹوکول کے مطابق ایئر لائن نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا اور طیارے کو مزید کارروائیوں کے لیے کلیئر کرنے سے قبل ضروری حفاظتی جانچ پڑتال کرنے میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہاکہ “ہم نے اپنے صارفین کو ریفریشمنٹ کی پیشکش کی اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا تاکہ ان کی تکلیف کو کم کیا جاسکے۔”

TagsImportant News from Al Qamar

متعلقہ مضامین

  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • گوادر کے پانیوں میں معدومیت کی شکار ہمپ بیک وہیل کا مشاہدہ
  • لیاری فٹبال اکیڈمی کی ٹیم انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے سنگاپور روانہ
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ