پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج؛ ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سیکشن سیون تب لاگو ہو گا، جب آپ این او سی کے لیے اپلائی کریں گے، جس پر وکیل نے بتایا کہ اس سیکشن کا ممبر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ یہ ملزم کب سے اندر ہے،دفعہ 188 کی سزا کتنی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ دفعہ 188 کی سزا ایک ماہ ہے،یہ 26 نومبر کو جیل گیا تھا۔
جج نے کہا کہ اگر ایک ماہ سزا ہے تو ضمانت آپ کو دیتا ہوں لیکن اس میں ترمیم ہوئی ہے۔ وکیل نے کہا کہ ایسی کوئی ترمیم موجود نہیں اور اس کی سزا ایک ماہ کی ہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 نافذ تھی اور اسٹیٹ کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ یہ اس وقت احتجاج کر رہے تھے جب دوسرے ملک کا وزیراعظم پاکستان آیا ہوا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ضمانت کی درخواستوں پر ملزمان کی وکیل نے
پڑھیں:
26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے، پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔