Jasarat News:
2025-06-09@16:38:50 GMT

ملک بھر کے صحافی مشکلات کا شکار ہیں،ایچ یو جے

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025ء کا انعقاد حیدرآباد کلب میں ہوا، جس میں بڑی تعداد میں یونین کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر کے لیے امجد اسلام (روزنامہ جنگ)، سینئر نائب صدر عمران ملک (مہران ٹریبون)، نائب صدر ساجد آرائیں (اب تک ٹی وی)، جنرل سیکرٹری عاشق ساند (اے پی پی اُردو سروس)، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی (سندھ ایکسپریس)، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل (نیوز ون ٹی وی) خازن آفتاب رند (سندھ ایکسپریس) انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی (روزنامہ امن)، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کے لیے جاوید نثار چنہ (سابقہ ہیڈ اے پی پی)، عرفان آرائیں (بول ٹی وی)، امتیاز کھاوڑ (سماء ٹی وی) آصف شیخ (روزنامہ نئی بات) مجیب الرحمن شیخ (اے پی پی) اصغر خانوٹی (کے ٹی این نیوز) یامین قریشی (فوٹو گرافر نئی بات) ذوالفقار جسکانی (کیمرہ مین اب تک ٹی وی) عمران راجپوت (کیمرہ مین بول ٹی وی) ندیم خاور (فوٹو گرافر آن لائن نیوز ایجنسی) مبین مگسی (آواز ٹی وی) منتخب ہوئے۔ پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ای سی ممبر عمران پوٹولی پر مشتمل 2 رُکنی الیکشن کمیٹی نے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں انتقال کر جانے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی گئی اور متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی جنہیں ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا ہے انہیں حکومت فوری طور پر بازیاب کروائے اور صحافیوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ یو جے (ورکرز) کے نومنتخب صدر امجد اسلام، جنرل سیکرٹری عاشق حسین ساند، سینئر صحافی جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں و دیگر نے کہا کہ ایچ یو جے (ورکرز) گزشتہ کئی سال سے صحافیوں کے حقوق کے حصول اور ان کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں پر احتجاج کر رہی ہے، آج سندھ سمیت ملک بھر کے صحافی مصائب اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پریس کلبوں اور مختلف یونینوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے دی جانے والی گرانٹ کے استعمال کو شفاف بنائے تاکہ مستحق اور پریشان حال صحافیوں کی صحیح طریقے سے مالی مدد ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صحافیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز تو حکومت کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں لیکن ان فنڈز کے استعمال میں شفافیت دیکھنے میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ یو جے (ورکرز) صحافیوں کے دیرینہ مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صحافیوں کے نے کہا کہ ایچ یو جے کے صحافی کے لیے

پڑھیں:

کراچی سے واپس جانیوالے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق

ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانور لے کر کراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ گھوٹکی موٹروے ایم 5 کے قریب کراچی سے واپس جانے والے بیوپاریوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 3 بیوپاری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانور لے کر کراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں سے بھرا ٹرک موٹروے ایم 5 گھوٹکی کے قریب الٹ گیا اور 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیور ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے بیوپاریوں کا تعلق علی پور سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • زرعی شعبہ بحران کا شکار، ترقی کی شرح 6.4 سے گر کر 0.56 فیصد پر آ گئی
  • کراچی سے واپس جانیوالے جانوروں کے بیوپاری حادثے کا شکار، 3 جاں بحق
  • گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
  • اسرائیل غزہ کے حقائق کو دنیا بھر سے چھپا رہا ہے، اقوام متحدہ کا اعلان
  • نیتن یاہو ہر مسئلے میں جھوٹ بولتا ہے، اسرائیلی صحافی کا اعلان
  • نیتن یاہو ہر مسئلے میں جھوٹ بولتا ہے، اسرائیلی صحافی
  • جسٹس منصور علی نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ,’’برکس ممالک کا اتحاد سے نکالنے پر غور
  • برطانیہ میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں  تین ایرانی افراد پر فردِ جرم عائد
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات، بھائی کی وفات پر اظہار افسوس