بدین،سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکرسے شیرخواربچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بدین(صباح نیوز) بدین کے قریب تھر کول روڈ پر سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کے بیٹے کی ویگو اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 15ماہ کی شیر خوار بچی موقع پر ہی جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو کہ شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو ڈبل کیبن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دلبر ملاح اور دو خواتین فاطمہ اور زلیخاں شدید زخمی ہوگئے جس فوری طبی امداد کے لئے مقامی لوگوں کی مدد سے انڈس اسپتال لے جایا گیا، پولیس نے ویگو گاڑی اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔