ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی، مگر شدید سرد موسم کے باعث یہ تقریب کھلے میدان کے بجائے انڈور یعنی روٹنڈا ہال میں منعقد کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل کے سامنے روٹنڈا ہال میں ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوام کو سرد موسم میں تکلیف میں نہیں ڈالنا چاہتے، اسی لیے تقریب کو اندر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1985 میں بھی صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب سرد موسم کی وجہ سے روٹنڈا ہال میں ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کی حلف برداری کی تقریب
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔
اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔
دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔