لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں ،جہاز کے کپتان نے اے ٹی سی کی2 بار وارننگ کو بھی نظر انداز کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
جب تم رفال اڑا ہی نہیں سکتے تو نئے جہاز کس لعنت کے لیے خرید رہے ہو؟ڈمی خواجہ آصف
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان خواجہ آصف رفال