لاہور میں قومی ایئرلائن کے طیارے کی غلط لینڈنگ کا واقعہ، ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پاکستان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کی دمام سے ملتان جانے والی فلائٹ پی کے۔150 کے لاہور ایئرپورٹ رن وے پرغلط لینڈنگ کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پائلٹ نے کنٹرول روم کے احکامات کو نظر انداز کیا اور طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا۔
اتوار کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے پی کے 150 طیارے کو پائلٹ کی جانب سے غلط رن وے پر اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات میں پائلٹ اور فرسٹ افسر سے انکوائری کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طیارے کے پائلٹ نے اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کیا اور وہ طیارہ کو ایک میل کی دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر لے جا رہا تھا، طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول روم کی جانب سے بتائے گئے رن وے کی جگہ دوسرے رن وے پر طیارے کو اتار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی نے طیارے کے پائلٹ کو رن وے نمبر 36 آر پر لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے طیارے میں سوار مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی اور اے ٹی سی ہدایت کو بھی نظر انداز کیا گیا اور فلائٹ سیفٹی رولز کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل دمام سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز ’پی کے۔ 150 ‘ کی دھند کے باعث ملتان کی بجائے لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی ، اس دوران پائلٹ نے طیارے کو بتائے گئے رن وے کی بجائے دوسرے رن وے پر ڈال دیا تھا، واقعے کے پی آئی اے نے طیارے کے پائلٹ اور فرسٹ افسر دونوں کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر پورٹ پائلٹ پی آئی اے تحقیقات رن وے سی اے اے طیارہ غلط لینڈنگ فلائٹ سیفٹی لاہور لینڈنگ مسافر ملتان ہنگامی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر پورٹ پائلٹ پی ا ئی اے تحقیقات رن وے سی اے اے طیارہ غلط لینڈنگ لاہور لینڈنگ مسافر ملتان ہنگامی وی نیوز دوسرے رن وے پر فرسٹ افسر نے طیارے کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔