وزیراعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر مشاورت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی .جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی. اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں.
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد واپس ماڈل ٹاون روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹوں کے درمیان اب تک 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں. پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو اور 16 جنوری کو ہونے والی تیسری ملاقات میں پی ٹی آئی نے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں 2 کمشین آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کیا ہے. چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر سربراہی یا 3 سنیئرججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جس کے لیے ججز کا انتخاب حکومت اور پی ٹی آئی ملکر کریں گی۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کا اعلان 7 دن میں کیا جائے اور کمشین کی کارروائی کو اوپن رکھا جائے۔چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ پہلا کمیشن 9 مئی کے واقعات کے تحقیقات کرے جبکہ بانی کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کی بھی تحقیقات کی جائیں اور گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے۔تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتاریوں کا قانونی حیثیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ لیا جائے جب کہ ایک ہی فرد کے خلاف متعدد ایف آئی آرز کے اندراج کا جائزہ لیا جائے۔چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ سنسر شپ، رپورٹنگ پر پابندیوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائے. کمشین انٹرنیٹ کی بندش اور اس ہونے والے نقصانات کے ذمہ داران کا بھی تعین کرے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چارٹر آف ڈیمانڈ میں کے لیے حکومت میں کہا گیا ملاقات میں نواز شریف گیا ہے کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی مذاکرات اورعالمی سطح پرتعاون پرگفتگوکی۔ وزیراعظم نے کنگ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر سٹارمرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوربرطانوی حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔
مزید پڑھیں: لندن آنا ضروری ہے میرٹ پر کیس دیکھا جائے، اداکارہ میرا کی برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان حالیہ تعاون کی مثبت پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ کے ساتھ تعاون کو اہم قراردیا۔ جنوبی ایشیا اورمشرق وسطیٰ کی موجودہ علاقائی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کوسراہتے ہوئے باہمی مذاکرات کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ
برطانوی ہائی کمشنرنے وزیراعظم کے وژن اورحکومت کی معاشی کارکردگی کوسراہا اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششوں کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات بڑھانے پروسیع مشاورت کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی ہائی کمشنر برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ جین میریٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف