حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے، فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب نون لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن پر اتنا زور کیوں دے رہے ہیں، حکومت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے، حکومت پر بیرونی دباؤ پڑ گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔