گل بانو کی نئی تصنیف’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور سید مسرور علی نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے، اس موقع پر صدرارتی خطبے میں ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے جو سکون ملتا ہے اس کا اثر دیرپا رہتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے: وزیرداخلہ محسن نقوی
اشرف خان: کراچی میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ،محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جوابی اقدامات سے صدر آصف زرداری کو آگاہ کیا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
فرانس میں طالبعلم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک طالب علم ہلاک
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الحمدللہ ناقابل تسخیر ہے۔‘