City 42:
2025-04-26@02:29:43 GMT

وزیراعظم اورنواز شریف کی ملاقات، پی ٹی آئی مذاکرات زیرغور

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات، اہم سیاسی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تحریری مطالبات بارے بھی غور کیا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی،حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے گائیڈ لائن لی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں،ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

 ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران پیش کیے جانے والے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔

میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا

  ملاقات میں گفتگو میں کہا گیا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ملاقات میں نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔

مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا معاملہ ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب  
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • متنازع کینالوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع