نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نیو گوادر ایئرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پہلی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 نے 11 بج کر 16 منٹ پر نیو گوادر ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، اس موقع پر پی کے 503 کو واٹر سیلوٹ بھی دیا گیا۔ قومی ایئر لائن نے گوادر کی پرواز کے لیے حسب سابق اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا۔
نیو گوادر ایئر پورٹ پر 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑے رن وے پر بڑے جہاز لینڈ کرنے کی گنجائش ہے۔ 4300 ایکڑ پر پھیلا گوادر ایئرپورٹ رقبے کے حساب سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے ٹی آر طیارہ نیو گوادر ایئر پورٹ وزیر دفاع خواجہ آصف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ٹی آر طیارہ نیو گوادر ایئر پورٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نیو گوادر ایئر
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: وزیر دفاع خواجہ آصف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیردفاع کا کہنا تھاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہو گا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آ رہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔