اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وہ فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ اپنی گفتگو میں مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام پر نقطہ نظر بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ فورم کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نئی ٹیکنالوجیز بالخصوص اے آئی اور خودکاری کے انقلاب آفرین اثرات پر ایک اعلیٰ سطح کے مذاکرے میں بھی بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے درست اور منافع بخش تجارت اور سرمایہ کاری کے حصول کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کریں گے۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب، مصر اور قطر کےوزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

فورم میں شرکت کے دوران وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی و کاروباری اداروں،پائیدار ترقی میں شریک عالمی تنظیموں اور سرمایہ کار اور کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ اور’’پاکستان میں سرمایہ کاری‘‘ کے موضوعات پر دو علیحدہ مذاکروں میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران منتخب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کا 55 واں سالانہ اجلاس ’’سمارٹ ٹیکنالوجیز کے دور سے ہم آہنگ رہنے کے لئے تعاون‘‘ کے نعرے کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں متعدد سربراہان مملکت اور حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔

نجی شعبے کے ایک ہزار سے زائد اعلیٰ سطحی نمائندے، نوجوان رہنما، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی فورم میں شریک ہوں گے۔ فورم میں حکومتوں اور بڑی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے درمیان مختلف اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں شراکتوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی حل پیش کئے جائیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی اقتصادی فورم محمد اورنگزیب دورہ کے دوران گے وزیر خزانہ سالانہ اجلاس شریک ہوں گے میں شرکت کے فورم میں کریں گے

پڑھیں:

محمد اورنگزیب کی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کنندگان کے درمیان انسانی رابطے کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے گزشتہ دو سالوں کی ترقیاتی امداد کے مکمل جائزے اور مؤثر ابلاغی حکمت عملی کی تشکیل میں REMIT کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • محمد اورنگزیب کی بیرونیس چیپ مین سے ملاقات
  • علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • پانڈا بانڈ کا اجرا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • مشکل فیصلے اور مستقل مزاجی: وزیر خزانہ نے عالمی فورم پر معاشی حکمتِ عملی بیان کردی
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق