عامر خان نے سلمان خان کیساتھ کبھی کام نہ کرنے کا عہد کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔
بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم ’لوویاپا‘ کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ شریک تھے۔ شو میں گفتگو کے دوران سلمان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا جب عامر نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔
عامر نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے کہا، ’میں نے وہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ سلمان کی محبت بھرے الفاظ سن کر میں جذباتی ہوا اور میں نے وہ کلپ سلمان کو بھیج دیا۔‘
سلمان خان نے ماضی کا ایک دوسرا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عامر نے ایک انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ وہ سیٹ پر دیر سے آتے تھے یہاں تک کہ عامر نے عہد کرلیا تھا کہ میرے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔ عامر نے تسلیم کیا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ان کے خیالات بدل گئے۔
سلمان نے وضاحت کی کہ اس تنازع کی وجہ ان کا مصروف شیڈول تھا۔ عامر نے سلمان کی سخت محنت پر تنقید کی، جس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ عامر بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں گھر سے نکلنا پڑے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماہرہ خان کا کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار
کراچی:نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کردیا۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود سے نہ جا پاتی۔ مجھے ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھنے کا موقع ملا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا جہاں لوگ ہمیشہ سے تکلیف میں ہیں، یہاں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، کھانے کو بمشکل کچھ میسر ہوتا ہے اور گندگی ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ ان سب مسائل کے باوجود کراچی کی زندگی میں اُمید اور محبت کی جھلک اب بھی موجود ہے۔ میں نے یہاں بچوں کو ہنستے کھیلتے دیکھا، ماؤں کو اپنے بیٹوں کے لیے تازہ پراٹھے بناتے دیکھا، وہ بیٹے جو روزی کمانے کے لیے نکل رہے تھے۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں نے کراچی میں ایک ایسی گلی بھی دیکھی جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار شیئر کر رہے تھے۔ میں نے لوگوں کے چہروں پر وہ مسکراہٹیں دیکھیں جن میں اداسی تھی مگر ساتھ ہی امید بھی تھی۔
ماہرہ خان نے آخر میں اپنے شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ افسوس ہے کہ ہم تمہاری ویسی دیکھ بھال نہیں کر پائے جیسے تم ہماری کرتے ہو۔
View this post on InstagramA post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)