ملک کے میدانی علاقے شیدید دھند کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ملک کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کردی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بندکر دی گئی، موٹروے ایم 4 پر پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم انٹرچینج تک ٹریفک کی انٹری بند کردی گئی۔موٹرویایم5 پر ظاہرپیر سے شیر شاہ تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق دھند میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہذا شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے دوران بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیورز کو ہدایت کی ہیں کہ دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔مسافروں کو کسی بھی مدد یا معلومات کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
ملتان(نیوز ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
Post Views: 5