اب مریم نواز القادر یونیورسٹی کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
فوٹو: آن لائن
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا۔ آپ نے کہہ دیا القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں، اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں، انہوں نے کہا کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ میں جا کر یہ سارا کیس مزید کھلے گا، سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔