مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ،فارمز نے سپلائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، فارمز نے کئی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی سپلائی روک دی۔مرغی گوشت کی کئی روز سے رسد میں کمی کی وجہ سے طلب پوری نہیں ہوسکی ،فارمرز کے سپلائی روکنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ مرغی کا گوشت آج بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں ، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 595 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے سو روپے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔برائلر فارمرز نے فیڈ کی قیمت میں کمی کا بھی مطالبہ کردیا ، فیڈ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، فیڈ کمیٹی اجلاس میں فیڈ کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
مزیدپڑھیں:حماس نے 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے، اہل غزہ نے پہلی بے خوف رات گزاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مرغی کے گوشت کی
پڑھیں:
چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-13
کراچی (آن لائن) چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مذکورہ پاکستانی کمپنی عالمی معیارات کے مطابق پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔