کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے، انہیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے سینٹر آنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے شہر کراچی میں بائیکر سروس کا آغاز کر دیا، نئی سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈز کے متفرق کاموں کیلئے استفادہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں تقریب کے دوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے قومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کیلئے درکار آلات پر مشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرز کے حوالے کیں۔ ابتدائی طور پر نادرا حکام کی جانب سے شہریوں کے قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور پتے اور دیگر تفصیلات کی تبدیلیوں کیلئے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے، انہیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے سینٹر آنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعداد میں آنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
 
 کراچی کے علاوہ یہ سروس حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی دستیاب ہوگی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نادرا کی ہیلپ لائن سے خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، بائیکر سہولت سے نیا کارڈ نہیں بن سکے گا، البتہ پہلے سے بنے کارڈز کی تجدید سمیت دیگر سروسز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل گھر پر جو سروس مہیا کی جاتی تھیں وہ سینئر سیٹزن کیلئے مخصوص  تھی، تاہم نئی سروس سے ہر شہری استفادہ کر سکتا ہے، ڈی جی نادرا کے مطابق قومی شناختی کی اصل فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز قومی شناختی پہلی مرتبہ
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔