’’تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا‘‘ عظمیٰ بخاری کی وزیراعلیٰ کے پی پرکڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمہیں شرم دلا کر تھک چکے ہیں، تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کر لیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین شاید بغیر میک اپ اور جیولری کے ہی تقریبات میں شامل ہوتی ہیں، تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو تم جیسے بے شرم اور بے لگام گھوڑے کو برداشت کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، ہمیں لیکچر دیا جاتا ہے کہ پختون غیرت مند قوم ہے بہن بیٹی کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن علی امین پختون خواتین کے لیے بھی باعث شرمندگی اور ندامت کا عملی نمونہ ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام بھی مت لیں، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔