آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:وزیراعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان و بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی، چوروں اور قابض حکومت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے، جس کے لیے ہم مذاکرات کرنےپر راضی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کاکہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کبھی بھی ملک کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
— فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کی تعمیر اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، بی آر ٹی سروس مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انڈر پاسز کی تعمیرات جاری ہیں اور 2 ماہ میں شہریوں کو سولر پینل بھی ملنا شروع ہو جائیں گے۔