Jasarat News:
2025-08-17@10:59:59 GMT

تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے، شیری رحمن

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکا میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ امریکا کو کیوں پاکستان میں اتنی دلچسپی ہوگی؟

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جرأت مندانہ اور ناگزیر ٹیرف اصلاحات کو اجاگر کیا جو تجارت کو آزاد کرنے اور برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب ملک کو گامزن کرنے کے لئے کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو جاری اقتصادی اور ترقیاتی تعاون پر شکریہ ادا کیا اور واشنگٹن ڈی سی کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کیا جہاں ان کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک اور امریکی تجارتی نمائندہ سفیر جیمیسن گریئر سے ملاقاتیں ہوئیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔وزیر خزانہ نے زور دیا کہ یہ معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا جس سے مارکیٹ تک رسائی بڑھے گی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ امریکی سرمایہ کاری کو پاکستان کے انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں، ڈیجیٹل اور مائننگ سیکٹرز کی طرف راغب کرے گا جو عملی اقدامات اور پیشرفت کے لئے تیار ہیں۔ نٹالی بیکر نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ پاکستان اور امریکہ دونوں کے لئے دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع بالخصوص سپلائی چین، پیداوار، پروجیکٹ مینجمنٹ، توانائی، قیمتی معدنیات، مائننگ اور تیل کی تلاش کے شعبوں میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں ۔

دونوں فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی تعاون کے ذریعے ان منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے تاکہ باہمی فائدے کے نتائج حاصل کئے جا سکیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
  • مشاہد حسین سید کا گھانا میں خطاب، پاکستان افریقہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • "معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
  • تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا مینار پاکستان کا دورہ
  • شیخ نھیان بن مبارک کی پاکستان کے سب سے بڑے جشن آزادی پروگرام میں شرکت
  • وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
  • کراچی؛ غیر قانونی قرار دیکر سیل کی گئی قیام پاکستان سے قبل کی دکانیں  ڈی سیل کرنے کا حکم
  • (سندھ بھر میں جشنِ آزادی )عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک انصاف کی ریلیاں
  • پاکستان ،افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی کابل میں ملاقات کا شیڈول طے
  • بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد