عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،راحب بلیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔اپنے بیان میں راحب بلیدی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل ہمیشہ آئین قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے۔ جب چیف جسٹس عْمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج قاضی فائز عیسی کی مخاصمت میں بنچز تبدیل کرتے تھے۔ہم قاضی فائز عیسی کے مؤقف کی قدر کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتے تھے، ویسے سْپریم کورٹ کے پشاور بنچ میں معاملہ 9.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)گزشتہ چند دنوں کے دوران ماتلی اور گرد و نواح میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خدشات پائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ماتلی میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض بخار، جسم درد اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے اسپرے مہم، گندے پانی کی نکاسی، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماتلی اور ڈی ایچ او بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں اور ماتلی میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا مہم کا آغاز کریں۔