ویب ڈیسک: لوئر کرم کے چار مقامات پر دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن تیسرے روز میں داخل،  فورسز کی جانب سے دہسشتگردوں کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ   کی گئی۔

  بگن، مندوری، اوچت اور چپڑی کے علاقوں میں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری موجود ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی گئی ہے اور گھروں کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بگن، پستہ ونی، ڈاڈ قمر اور زاڑانہ میں گن شپ ہیلی کاپٹر نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بارش اور پہاڑوں پربرفباری،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 دوسری جانب ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 112 ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر پچھلے تین ماہ سے بند جس کے باعث تجارت کا سلسلہ بھی رکا ہوا ہے۔

 راستوں کی طویل بندش کے باعث انسانی بحران جنم لے چکا ہے، غذائی اجناس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہے، اشیائے ضروریات زندگی نہ ملنے کے باعث لوگ فاقوں پر مجبور ہیں اور شہریوں کی مشکلات میں دوگنا اضافہ ہوچکا ہے۔

سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

 صدر تحفظ تنظیم ملت مسرت منتظر کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی اور بروقت علاج نہ ملنے کی صورت میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد 158 بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی۔

 صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ راستوں کو محفوظ بنانے اور دیرپا امن و امان کیلئے کوہاٹ امن معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا، پائیدار امن کیلئے کرم کو یکم فروری تک اسلحے سے پاک کیا جائے گا، ضلعے کے اندر تمام بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔

صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے فیصلے، متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیئے

 ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیام امن کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کے باعث

پڑھیں:

ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

باہمی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ٹاس جنوبی افریقہ

متعلقہ مضامین

  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں سے 18 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار