صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف زرداری نے ٹرمپ کو صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ خطے اور اپنے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی کوششیں کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
وزیرِاعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِاعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے رابطہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیاانہوں نے اُس وقت امیرِ قطر کی ٹیلیفون کال اور قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی عید کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔