فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ کے حوالے سے پانچویں اور سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا، اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان و پاک فوج کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ریلی میں موجود سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے ’’نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کر کے ملک کو بچاؤ، سول نافرمانی کو مسترد کرتے ہیں، پاک فوج کا دشمن ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کی اصل محافظ ہے۔
خیال رہے کہ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی جرمنی کی مشترکہ کاوش سے منعقد یہ ریلی بہت بڑا پاور شو تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی
—فائل فوٹوسرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔