عمران خان پراعتماد ہیں، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،فیصل جاوید
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پُراعتماد ہیں، وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں۔
فیصل جاوید نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائے، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج کل ہماری ملاقاتیں عدالتوں میں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی اور بانی پی آئی کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، القادر کیس میں حکومت کو کچھ نقصان نہیں ہوا، یہ من گھڑت کیس ہے ہائیکورٹ سے یہ کیس ختم ہو جائے گا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پُراعتماد ہیں، جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ہم جیل میں ہیں، ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے تو اس ملک میں سرمایہ کاری شروع ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہر پاکستانی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کب باہر آئیں گے، ہم غلامی کی بات نہیں کررہے، ہم اپنی پاؤں پر کھڑے ہونے کی بات کرتے ہیں، ہم کہتے ہیں انصاف ہو، 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، الیکشن چوری کیا گیا، یہ پہلا الیکشن تھا جس میں امیدوار ووٹرز کے پاس نہیں گیا، ووٹرز امیدوار کے پاس آئے، کسی کو بینگن کسی کو کچھ اور نشان دیا گیا۔
قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں سنیٹر فیصل جاوید کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے درخواست گزار کے خلاف مقدمات درج ہیں، مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سید نے کہا کہ ہم اس پر رپورٹ جمع کریں گے، تھوڑا ٹائم دیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ 14 دن میں رپورٹ جمع کریں، وفاقی حکومت سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فیصل جاوید نے کہا کہ کریں گے جیل میں
پڑھیں:
بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہر شخص یہی سوال کر رہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کب رہا ہوں گے، ان کی رہائی کا سب کو انتظار ہے۔
ڈاکٹر علوی نے کہا کہ گزشتہ 70 برس میں ایسا کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا جسے عوام میں 90 فیصد مقبولیت حاصل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی نشان چھن جانے کے بعد انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ انتخابات ملتوی کر دیے جائیں، تاہم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے بھی مؤخر نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کی جو بعد میں زمان پارک چلے گئے، زاہد خان
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے روز کوئی نہیں جانتا تھا کہ صبح کیا ہونے والا ہے۔ نوجوانوں نے انتخابی نشان یاد رکھنے کے لیے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نشان بنائے تاکہ وہ انتخابی نشان بھول نہ جائیں۔
سابق صدر نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی کو یہ نہیں بتایا گیا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے۔ اگر کسی کو علم ہے تو قوم کو بتائے، کچھ شرم و حیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جائیدادوں کے ذرائع آمدن واضح کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی عارف علوی عمران خان لندن