قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے آخر میں انجام پائے گا، قطر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے اختتام کیبعد غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کیجانب لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے ابھی دوپہر کو دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ قطر نے غزہ کو ایندھن بھیجنے کے لئے ایک راستہ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز غزہ میں ایندھن کے 25 ٹینکر داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پچھلے ایک سال سے IDF کے بدترین محاصرے میں تھی۔ اس دوران صیہونی فورسز نے کسی بھی قسم کی انسانی امداد اور ایندھن لے جانے والے ٹرکوں کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حالانکہ یہ ایندھن غزہ میں ہسپتالوں کو بجلی فراہم کرنے والے جنریٹرز میں استعمال کیا جاتا تھا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ رواں ہفتے کے آخر میں انجام پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی سیز فائر کو سبو تاژ نہیں ہونے دے گی۔ ماجد الانصاری نے امریکہ و مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ قطر کے علاقائی و عالمی پارٹنرز کی حیثیت سے فریقین پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرنے کے لیے ضروری دباؤ ڈالیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے اختتام کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب سے شمال کی جانب لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدیوں کے تبادلے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی
توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ دہشت گردی، امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 یوم کی توسیع کی ہے۔ ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر پابندی عائد رہے گی۔
توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ دہشت گردی، امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی پر مامور افسران و اہلکار، عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کاکہنا ہے کہ عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، محکمہ داخلہ نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔