سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر مزید 18 پارلیمنٹیرین کی رکنیت بحال کردی، حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، 2 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، ایک سندھ اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 139 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی تھی تاہم اب تک گوشواروں کی تفصیلات دینے والے 45 ممبران کی رکنیت بحال کی جا چکی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اراکین کی رکنیت کی رکنیت بحال الیکشن کمیشن
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری، 21 جولائی کو پولنگ ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔