عمران خان سے فیملی کی ملاقات، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے سے متعلق بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
عمران خان سے فیملی کی ملاقات، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے سے متعلق بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات ہوئی، کانفرنس روم میں ہونے والی یہ اہم ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد عمران خان کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ فیملی کی ہونے والی ملاقات میں 190ملین پاونڈز ریفرنس میں عدالت کی جانب سے قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات کرنے والوں میں علیمہ خان، نورین خان اور دیگر شامل تھے۔
بعد ازاں اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات نہیں ہو سکی، اس پر پٹیشن فائل کریں گے، جیل انتظامیہ سے اس ضمن میں بات ہوئی کہ قانون کے مطابق یہ ملاقات کیوں نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانا بانی پی ٹی ائی پر پریشر ڈالنے کے لیے ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ایڈووکیٹ قاضی انور کی لاپتہ کارکنان کے حوالے سے رپورٹ پارٹی کی سطح پر ہے، جلد ایشو کر دی جائے گی، ہماری لسٹوں کے سامنے آنے کے بعد ایک ایک ماہ کے بعد بھی لوگوں کو پیش کیا گیا، قاضی انور صاحب کی رپورٹ ضرور سامنے آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ جن کو لاپتہ کرنا چاہتے تھے، ہماری لسٹوں کی وجہ سے وہ لوگ سامنے لائے گئے، بانی پی ٹی ائی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر بات نہیں کی، گزشتہ امریکی حکومت نے عافیہ صدیقی کی پٹیشن بھی دستخط نہیں کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیملی کی ملاقات بات چیت
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کے بچے والد سے ملنے پاکستان آئیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو آج ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پہلے 6،6 لوگوں کو ملاقات دی جاتی تھی لیکن پھر دو بہنوں پر لے آئے اور آج انہوں نے ساری بہنوں کی ملاقات بند کر دی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے، ایک وکیل ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عدالتوں سے پہلے بلے کا نشان چھینا گیا اب مخصوص نشستیں چھینی گئیں اور وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات آج جتنے خراب ہیں اتنے کبھی نہیں تھے، یہ ڈاکو ڈفر الائنس ہوچکا ہے، اسی قسم کا الائنس نائجیریا میں ہے، پاکستان میں الیٹ کلاس وسائل چوری کررہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس الائنس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا ہے، عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا، ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جارہی ہیں، جھوٹی گواہیوں پر اب دیکھنا لاہور کا جج کیا فیصلہ دیتا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے قانون کی بالادستی کے لیے اب تحریک چلانا پڑے گی اور پارٹی کو ہدایت کی ہے سارے یکجا ہوکر تحریک پر فوکس کریں، تحریک کا اعلان اس لیے کیا ہے کیوں کہ سارے راستے بند ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی، بانی کے بچے پاکستان آئیں گے ان کے پاس نائیکوپ ہے وہ اپنے والد سے ملنے آئیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل جھوٹ بول رہا ہے، بانی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل کا نام لیا ہے یہ انہیں تنگ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر پارٹی مؤقف دے گی، بانی پی ٹی آئی کو نہیں معلوم باہر کیا ہو رہا ہے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزائیں دینا انتہائی افسوس ناک ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اپنا مقدمہ لڑیں گے۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ میری ظہیر عباس صاحب سے علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی، پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہوتا ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔